ایمریٹس ائیرلائن کی طرف سے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے_

ایمریٹس ائیرلائن کے لیے صرف چغتائی لیب سے کروایا گیا کورونا ٹیسٹ قابل قبول ہوگا

ایمریٹس ائیرلائن سے سفر کرنے کے لئے مسافروں کے لئے ہدایات درج ذیل ہیں

١- کورونا سرٹیفیکیٹ ، فلائٹ کے دن سے پہلے 96 گھنٹوں کے اندر حاصل کرنا ضروری ہے

٢- کرونا ٹیسٹ کے لیے مسافر کے پاس ٹکٹ کی کاپی اور پاسپورٹ کاپی ہونا ضروری ہے

٣- چیک ان کاونٹر پر کرونا ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا

٤- کرونا ٹیسٹ پر آنے والے خرچ اخراجات مسافر کے ذمہ ہوں گے

٥– کرونا سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد مسافر فوراً ایمرٹس ایئرلائن کے آفس یا متعلقہ ایجنٹ سے رابطہ کریں تاکہ ٹیسٹ کی ڈیٹیل ٹکٹ بکنگ میں اپڈیٹ کی جا سکے

٦- جو مسافر حضرات چیک ان کاونٹر پر کرونا سرٹیفیکیٹ نہیں دے پاتے یا وہ حضرات جن کی ٹکٹ بکنگ میں کورونا سرٹیفیکیٹ کی ڈیٹیل اپ ڈیٹ نہیں ہو گی ان کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا

وہ بچے جن کی عمر 12 سال سے کم ہے اور وہ اپنے والدین کے ساتھ سفر کر رہے ہیں ان کے لیے کرونا سرٹیفکیٹ ضروری نہیں ہے بشرطیکہ ان کے والدین کا کرونا ٹیسٹ نگیٹیو ہو